Ufaq Nehaan Hai Tu Had e Nazar Ka Zikar Karain

April 27, 2007 on 10:30 am | In Shoola e Gul |

افق نہاں ہے تو حدِّ نظر کا ذکر کریں

ستارے ڈوب رہے ہیں، سحر کا ذکر کریں

فضا کا ذکر کریں، بحروبر کا ذکر کریں

بہت بلند ہے فردوس۔۔گھر کا ذکر کریں

صدف کو سامنے پا کر گُہر کا ذکر کریں

نظر کے ساتھ ہی حُسِ نظر کا ذکر کریں

خزاں کو بُو ئے گل و نسترن سے چھلکادیں

اگر بہار نہیں، برگ و بر کا ذکر کریں

ہمیں تو عظمتَ انساں کو آزمانا ہے

حضوُر فلفسئہ خیروشر کا ذکر کریں

فرار کا یہ نیا روپ ہے، اگر ہم لوگ

چراغ توڑ کے نوُرِ قمر کا ذکر کریں

ستارے کون چنے گا بدستِ زخم آلوُد

چلو غبارِ سرِ رہگزر کا ذکر کریں

اگر نہایتِ بے چارگی ہے چارہ گری

تو کس امید پہ زخمِ جگر کا ذکر کریں

تمام عُمر کیے چاک دامنی کے گلے

بعزمِ بخیہ گری، بخیہ گرر کا ذکر کریں

مِرے ندیم! مِری ذات کو سمجھ کر آپ

مرے کلام کے نقص و اثر کا ذکر کریں

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^